یونیورسٹی کے زیر تعمیر اکیڈمک بلاک،زچہ بچہ ہسپتال،نرسنگ کالج کے کام معائنہ

یونیورسٹی کے زیر تعمیر اکیڈمک بلاک،زچہ بچہ ہسپتال،نرسنگ کالج کے کام معائنہ

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب ملک احمد خان بھچر کے ہمراہ یونیورسٹی آف میانوالی میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تکمیل اکیڈمک بلاک اور پا نچ ارب روپے کی لاگت سے 200بستروں پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال اور نر سنگ کالج کے تعمیراتی کا م کا تفصیلی معائنہ کیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دونوں پرا جیکٹس کی فزیکل و فنا نشل پراگریس سے متعلق بریفنگ لی ۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری بلدیا ت پنجاب ملک احمد خان بھچر نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی میں نئے داخلے شروع ہو نے جارہے ہیں ۔اس لئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کا کا م جلد سے جلد مکمل کیا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی او بلڈنگ کو ہدایت کی کہ تعمیر کا کا م ہر صورت فروری2022تک مکمل کیا جا ئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں