انسداد ڈینگی میں سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

 انسداد ڈینگی میں سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

چاندنی چوک میں لاروا ملنے پر ایک گرفتار،پانی جمع نہ ہونے دیں،اصغر جوئیہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ وہ مسلسل تیسرے روز بھی فیلڈ میں گئے اور انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو موقع پر جا کر چیک کیا۔ دوران معائنہ جہان آرا ٹرسٹ ہسپتال چاندنی چوک میں لاروا ملنے پر ایک شخص کو موقع پر گرفتار کروا کے ایف آئی آر درج کروا دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی سستی کاہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صفائی کاخاص خیال رکھیں ۔ کسی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گھر یا کاروباری مرکز کی حدود سے لاروا ملے گا تو اس مالک کو فوری گرفتار کروادیاجائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں