ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتے ،ممتاز اختر کاہلوں

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے قوم کو  دھوکہ نہیں دے سکتے ،ممتاز اختر کاہلوں

چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اب قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتے ایک طرف ن لیگ کے لیڈر کہہ رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں ان کو لانے والوں سے ہیں ہماری یہ جدوجہد ووٹ کو عزت دو تک جاری رہے گی مگر دوسری طرف جس طرح چھپ چھپ کر یہ اپنی معافی کی بھیک مانگ رہے ہیں وہ قوم نے دیکھ لیا ان کا انجام جیل ہے ، اے پی سی کے دوران بیمار نواز شریف کو پوری قوم نے دیکھ لیا کہ وہ علاج کیلئے لندن گئے مگر وہاں پر سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں اور علاج کیلئے ایک دن بھی ہسپتال داخل نہیں ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں