بدترین حکومت ہے ،مافیا کو پروان چڑھایا ، ڈاکٹر لیاقت

 بدترین حکومت ہے ،مافیا کو  پروان چڑھایا ، ڈاکٹر لیاقت

مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے جس نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرکاری دوروں کا نام لیکر اپنے ذاتی فنگشن کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے مافیا کو پروان چڑھایا ہے ، اس وقت پاکستان پر تحریک انصاف کی نہیں مافیا کی حکومت ہے جس نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اور غریب کو اس قدر مجبور کردیا ہے کہ وہ بھوک کے ہاتھوں تنگ آکر ہر جرم کرے اب پاکستان تحریک انصاف مزید برسر اقتدار رہی تو معاشی طور پر اس ملک کا دیوالیہ نکل جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں