آل پاکستان موسیقی کانفرنس ،سرگودھا کے نوجوان گلوکاروں کی شاندار کامیابی

آل پاکستان موسیقی کانفرنس ،سرگودھا  کے نوجوان گلوکاروں کی شاندار کامیابی

آل پاکستان موسیقی کانفرنس 2021ء کے قومی سطح کے مختلف کیٹیگریز کے لاہور میں منعقدہ مقابلہ جات میں سرگودھا کے نوجوان گلوکاروں نے پہلی پوزیشن حاصل کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کی تاریخ میں پہلی دفعہ غزل اور نیم کلاسیکی موسیقی کے مقابلہ میں سرگودھا سے گلوکاروں میں مسکان جاوید نے غزل اور عظیم سموئیل نے نیم کلاسیکی موسیقی کے مقابلے میں پہلی پہلی پوزیشن حاصل کر کے سرگودھا ڈویژن کا نام روشن کیا۔ دونوں گلوکاروں کے استاد معروف کلاسیکی موسیقی کے گلوکار غالب شاہ ہیں جن سے دونوں نوجوان گلوکار نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم لی۔ اس موقع پہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و پروگرام آفیسر عدنان خالق بھٹی نے مسکان جاوید اور عظیم سموئیل کو مبارکباد دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں