سیکرٹری ریجنل ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے مختلف شاہرات پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔
ملک احمد خان بھچر اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی قیادت میں آ گاہی واک
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام ورلڈ پولیوڈے کے حوالہ سے جناح ہال میو نسپل کمیٹی میں آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، پارلیما نی سیکرٹری بلدیات پنجاب ملک احمد خان بھچر سیمینار کے مہمان خصوصی تھے ، صدارت ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کی ۔سیمینار کے اختتام پر پارلیما نی سیکرٹری بلدیات پنجاب ملک احمد خان بھچر اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی قیادت میں آگہی واک بھی منعقد ہو ئی ۔ ملک احمد خان بھچر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پولیو ورکرز ( مرد وخواتین ) گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر درحقیقت انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ،انشاء اﷲ ان کی کاوشیں رنگ لائیں گی اور پاکستان جلد پو لیوسے مکمل طور پر پاک ہو جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں آگہی کیلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پو لیو اور ویکسی نیشن دو ایسی چیزیں ہیں جن کی سو فیصد کا میابی کیلئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ گٹ نے کہا میانوالی کے معززین و شہریوں نے محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی کو جس انداز سے سراہا ہے وہ ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہے ۔ عمارہ نیازی ، ملک فلک شیر ،خواجہ سکندر ، ڈاکٹر میاں کاشف علی ، سی ڈی سی آفیسر چوہدری ناصر ، ملک اسد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔