ریسکیو آفس میں تقریب،ریسکیوئرز میں نقدانعامات تقسیم

 ریسکیو آفس میں تقریب،ریسکیوئرز میں نقدانعامات تقسیم

انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ،انجینئر حافظ عبدالرشید

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق سالانہ بہترین کارکردگی کرنے والے ریسکیوئرز کے لئے ریسکیو آفس میں کیش ایوارڈ تقریب کا اہتمام انعقاد کیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے ہمراہ کمیونٹی سیفٹی آفیسر محمد ہمایوں کمال،کنٹرول روم انچارج محمد شکیل، مہر محمد عمران ، تصدق حسین اور ریسکیو عملہ نے شرکت کی،انجینئر حافظ عبدالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی رنگ و نسل کی تفریق سے بالا تر ہو کر حفاظتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی بقاء کی حفاظت کو یقینی رکھنے کے لئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کی روایت کو برقرار رکھیں ، ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے سالانہ بہترین کارکردگی کرنے والے ریسکیوئرز میں نقدانعامات تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں