موسم بدل گیا،رات کے وقت گرم کپڑوں کا استعمال شروع

موسم بدل گیا،رات کے وقت گرم کپڑوں کا استعمال شروع

اے سی ، پنکھوں کا استعمال تقریباً ختم ،ٹھنڈے پانی ،کولڈڈرنکس میں کمی

سرگودھا(نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈک کے باعث لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں موسم نارمل ہوتا ہے موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں نے اے سی اور پنکھوں کا استعمال تقریباً ختم کردیا ہے جبکہ ٹھنڈے پانی اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے گرمی کے باعث لوگوں کا برا حال تھا موسم کی تبدیلی پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں