دفاتر، تعلیمی اداروں، دیگر مقامات پر پاکستانی جیت کے چرچے
مودی پوچھے کتنے لوگ تھے تو کہنا کہ دو پاکستانی تھے ،منچلوں کے تبصرے
سرگودھا(نامہ نگار ) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست جہاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی وہاں پر سوموار کے روز سرکاری دفاتر’ سکولز’ کالجز’ یونیورسٹیز’ کاروباری اداروں کے علاوہ نجی محافل میں بھی پاکستان کی جیت کے چرچے رہے ہر شخص اپنی اپنی عقل کے مطابق اس جیت پر تبصرے کررہا تھا جبکہ کئی منچلوں نے کہا کہ اگر مودی پوچھے کہ کتنے لوگ تھے تو کہنا کہ دو پاکستانی آئے تھے جنہوں نے مار مار کر انڈیا کی درگت بنادی اس جیت پر جہاں ہر پاکستانی اپنے طور پر جشن منا رہا ہے وہاں پر کئی لوگوں نے پاکستانی ٹیم کا صدقہ بھی اتارا ہے اور آئندہ کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں جیت پر ہر پاکستانی خوشی سے نڈھال تھا جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے یہ بات بھی لکھ لی کہ پاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا اتنی خوشی ورلڈ کپ جیتنے پر نہ ہوتی جتنی انڈیا کو عبرتناک شکست دینے پر ہوئی ہے ۔