کئی علاقوں کے مکین صاف پانی نہ ملنے پر مشکلات کاشکار

 کئی علاقوں کے مکین صاف پانی نہ ملنے پر مشکلات کاشکار

حسن پارک، کمشنر کالونی ، نثار ٹاؤن، الحمرا پارک دیگر آبادیاں شامل

سرگودھا(نامہ نگار ) میونسپل کونسل 1کے علاقوں حسن پارک، کمشنر کالونی ، نثار ٹاؤن، الحمرا پارک ، جناح آبادی ،سروسز کالونی میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث ہزاروں مکین انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں،مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرتے ہوئے بتایاکہ ان آبادیوں کے لوگ میٹھے اور صاف پانی کیلئے ایک عرصہ سے ترس رہے ہیں،قبل ازیں خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت پانی کی فراہمی کی نوید سنائی گئی مگر عملدرآمد تین سال سے التواء کا شکار ہے ، اسی طرح درجنوں مرتبہ ڈویژنل و ضلعی ارباب اختیار کو درخواستیں دے چکے ہیں جن کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،لوگ دوردراز علاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں