سرگودھا کے ہر شہری کی خدمت کریں گے :میئر کارپوریشن

 سرگودھا کے ہر شہری کی خدمت کریں گے :میئر کارپوریشن

مسائل کا حل اولین ترجیح ،میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میئر کارپوریشن ملک اسلم نوید نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلا تخصیص سرگودھا کے ہر شہری کی خدمت کریں گے اور میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں سرگودھا کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ، حکومت نے ہمیں مکمل اختیارات کے ساتھ بحال کردیا ہے ہم نے میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کی تعمیر شروع کروادی ہے ، اب شہریوں کے تمام مسائل ایک ہی چھت کے نیچے حل ہوں گے انہوں نے میونسپل کارپوریشن پلازوں کے نادہندگان دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ ان سے رابطہ کریں تاکہ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کیا جائے عدلیہ نے میونسپل پلازوں سے بقایا جات کی وصولی کے اختیارات کارپوریشن کے نام تفویض کر دیے ہیں شہر میں ترقیاتی کام فنڈز کی وصولی کے بغیر ممکن نہیں ایشیائی ترقیاتی بنک کی گرانٹ سے شروع ہونے والے کا م جو کہ سست روی کا شکار تھے ہماری کوشش ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی گرانٹ سے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں