کورونا گائیڈ لائن پر عملدرآمد دیگر اخراجات میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف ، آڈٹ رپورٹ دبا دی گئی

کورونا گائیڈ لائن پر عملدرآمد دیگر اخراجات میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف ، آڈٹ رپورٹ دبا دی گئی

مارکیٹ سے انتہائی مہنگی اشیاء اضافی خریدی گئیں، معاہدہ جات ،تشہیر سمیت مختلف امور میں 13کروڑ ہڑپ،اخراجات کی رسیدوں کا تصدیق شدہ ریکارڈ مانگنے پررپورٹ غائب

سرگودھا(نامہ نگار )سرگودھا میں کورونا کے دوران گائیڈ لائن پر عملدرآمد کروانے اور دیگر امور بابت اخراجات کی مد میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر آڈٹ رپورٹ دبا دی گئی، ذرائع کے مطابق آڈٹ حکام کی جانب سے کورونا اخراجات کا آڈٹ مکمل کر کے 13کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی اور بتایا گیا کہ مارکیٹ سے انتہائی مہنگی اشیاء اضافی خریدی گئیں، اسی طرح معاہدہ جات ،تشہیر سمیت مختلف امور میں سنگین نوعیت کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں جس پر سابقہ ڈپٹی کمشنر، موجودہ ڈسٹرکٹ ناظر اوربعض ہیلتھ افسران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اعتراضات کے جوابات کے ساتھ ساتھ اخراجات کی رسیدوں کا تصدیق شدہ ریکارڈ مانگا گیا مگر جوابات دینے کی بجائے افسران کی ملی بھگت سے آڈٹ رپورٹ ہی دبا دی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو بچانے اور ریکوری کے خوف سے معاملات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں