پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام بوائز کیمپس میں محفل میلاد
پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام بوائز کیمپس میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر فیروز شاہ تھے ، جبکہ صدارت ریجنل ڈائریکٹر پی جی سی پروفیسر آصف رضا نے کی ،جبکہ پرنسپل پروفیسر محبوب احمد چوہدری،وائس پرنسپل امان چوہان، پروفیسر قاضی افتخار و دیگر طلباء نے سرور کونین کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالج سرگودھا پروفیسر آصف رضا نے سپاسنامہ میں کہا کہ ایسی محفلیں باعث رحمت ہوتی ہیں ہماری کامیابی رسول اکرمؐ کی اطاعت میں ہے ۔