بدترین مہنگائی کیخلاف ن لیگ ضلع میانوالی کی احتجاجی ریلی

 بدترین مہنگائی کیخلاف ن لیگ ضلع میانوالی کی احتجاجی ریلی

شدید نعرے بازی ،حمیر حیات روکھڑی اور حکیم ایوب قریشی پر گلپاشی

کندیاں(نمائندہ دنیا )بدترین مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن ضلع میانوالی نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی حکیم محمد ایوب قریشی کی قیادت میں بہت بڑی احتجاجی ریلی روکھڑی ھاؤس سے نکالی گئی جو اسٹیشن چوک پر پہنچ کر بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گئی، ریلی میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے راستوں میں حکیم عبدالقیوم خان، ملک فرید، محمد اسلام شیخ اور حکیم محمد حفیظ اللہ ملک نے حمیر حیات خان روکھڑی اور حکیم محمد ایوب قریشی کو ھار پہنائے اور گل پاشی کی کچہری بازار، مین بازار اور نائبائی بازار کے تاجروں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگ نے راستوں میں محبتوں کے پھول نچھاور کیے ، ریلی کے شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا ،مہنگائی کے خلاف شرکاء ریلی زبردست نعرہ بازی کرتے رہے ۔ اسٹیشن چوک اور کمیٹی چوک پر بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی ،حکیم محمد ایوب قریشی ،ملک اشتیاق وٹو ،محمد ایاز خان نے احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کیا ،ضلع بھر سے بالخصوص تحصیل پپلاں سے ساتھیوں کی جوش و خروش سے شرکت نے احتجاجی ریلی اور احتجاجی مظاہرے کو حکومت کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں