گداگری کا پیشہ معا شرے کیلئے نا سور ہے ،نو ید احمد

 گداگری کا پیشہ معا شرے کیلئے نا سور ہے ،نو ید احمد

جرائم پیشہ افراد گداگری کے پیچھے چھپ کر ڈاکے ، اغوا میں ملوث

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو) خوشاب نو ید احمد نے کہا ہے کہ گداگری کا پیشہ معا شرے کیلئے نا سور ہے جس کے پیچھے جرائم پیشہ افرادچھپ کر ڈاکے ،راہز نی،بچوں کے اغوا اور برائیاں پھیلا نے کا موجب بن رہے ہیں ۔لہذا انکے خلا ف اینٹی بیگری ایکٹ کے تحت کاروائی ہو نا ضر وری ہے ۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اپنے آ فس میں انسداد گدا گری کمیٹی کے ایک منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ان خیا لا ت کا اظہا ر کر ہے تھے ۔اجلاس میں اے ایس پی احمد شاہ ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر امتیا زاحمد مانگٹ ،ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ چو ہدری محمد اعجاز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر خر م شہزا داور دیگر کمیٹی کے ممبران مو جود تھے ۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو) نے کہا کہ تمام محکمے اپنی اپنی سطح پر اپنا کردار ادا کریں اور گداگر ی کی لعنت سے جان چھڑا ئیں ۔انہوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدا یت کی کہ وہ یو سی سیکر ٹر یز کے ذریعے رورل ایر یا زمیں سروے کر کے ان کے ٹھکا نوں کی لسٹ فراہم کر یں ۔اسسٹنٹ کمشنر صا حبا ن تحصیل سطح پر فوکل پر سنز ہیں جو محکمہ پو لیس کے ساتھ کو آ رڈ نیشن کر کے پیشہ ور بھکا ریوں کے خلا ف قا نونی کاروائی عمل میں لا ئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں