اے سی دریاخان کا احساس کفالت سنٹر ،سہولت بازار کا دورہ

 اے سی دریاخان کا احساس کفالت سنٹر ،سہولت بازار کا دورہ

رقوم کی ادائیگی میں کٹوتی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں،قمر محمود

دُلے والا (نما ئندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر دریاخان قمر محمود منج کا دُلے والا میں احساس کفالت سنٹر اور سستا سہولت بازار کا دورہ ،گورنمنٹ سیکنڈری سکول میں مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم،سہولت کا جائزہ لیا،مسحقین سے بات چیت کی اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی سنٹر میں حفاظتی انتظامات صفائی ستھرائی سیکورٹی اور پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق انتظامیہ کو مکمل انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ رقوم کی ادائیگی میں مبینہ کٹوتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، یہ رقوم مستحق افراد کی امانت ہے اور ہم امانت میں خیانت کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے ، بعد ازاں سہولت بازار میں سستا آٹا سٹال کادورہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں