واٹر پانڈکی تعمیر اور سولر ڈرپ 60فیصد سبسڈی پر فراہم

 واٹر پانڈکی تعمیر اور سولر ڈرپ 60فیصد سبسڈی پر فراہم

یہ کسان دوست پروگرام ،مقصد بارانی زراعت کا فروغ،افتخار چغتائی

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائر یکٹر واٹر مینجمنٹ سرگودہا ڈویژن افتخار احمد چغتائی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے شعبہ اصلا ح آبپا شی ضلع میانوالی میں با رانی ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت کا شتکاروں کو 60فیصد سب سڈی پر پا نی ذخیر ہ کرنے کیلئے واٹر پانڈکی تعمیر اور سولر ڈرپ /سپر نکلر ایر یگیشن سسٹم کی تنصیب کیلئے سہولت فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکو مت کا کسان دوست پروگرام ہے جس کا مقصد بارانی زراعت کو ترقی دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واٹر پا نڈ اور سولر ڈرپ و سپرنکلر ایریگیشن سسٹم کی تعمیر و تنصیب سے نہ صرف کا شتہ رقبہ میں اضافہ کو ممکن بنا یا جاسکتا ہے بلکہ غیر آباد زمین کو آباد کر نا بھی ممکن ہے ۔حکو مت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا نے والے کاشتکاران کی نہ صرف ذاتی آمدن میں اضا فہ ہو گا بلکہ ملکی زرعی پیدا وار میں اضا فہ سے ملکی اقتصادیات میں بہتری کی جا نب گا مزن ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مو ضع چکڑالہ کے ڈھوک لکیہ میں مقامی زمیندار ملک اﷲ نواز کے رقبہ پر بارانی پرا جیکٹ کے تحت سبسڈی پر تعمیر کردہ واٹر پا نڈ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں