جشن ظہورمصطفی ؐ ، غنی پارک میں پرنورتقریب کا انعقاد

 جشن ظہورمصطفی ؐ ، غنی پارک میں پرنورتقریب کا انعقاد

محبوب خدا کو محبو ب بنا نے وا لا خدا کامحبوب بن جاتا ہے ،علماء کر ام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) غنی پارک میں گذشتہ رات جشن ظہورمصطفی ؐ کے سلسلہ میں ایک پرنورتقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں معروف نعت خواں الحاج محمد شہبازقمر فریدی علامہ عمران علی رانجھامہر حسن رضامہر عمران علی حافظ عبدالرحمن محمد رئیس احمدسلطان محمدعمراقبال قادری بلال علی قادری سمیت سرگودہا کی سماجی وسیاسی شخصیا ت نے بھی شرکت کی ۔اس مو قع پر نعت خوا نوں نے ہدیہ نعت پیش کیا اپنے خطاب میں علماء کر ام نے کہا کہ محبوب خدا کو محبو ب بنا نے وا لا خدا کامحبوب بن جاتا ہے سچا عشق رسول ﷺ عا شقان رسول ﷺ کی دنیاقبر اورحشر سجا د یتا ہے ۔عاشقان رسول ﷺ اپنا تن من دھن اپنے نبی ﷺ کی نامو س کی خاطر قربا ن کر نے کو ہروقت تیاررہتے ہیں جشن عید میلادالنبی ایما ن کو تازگی اور روح کو حقیقی سکون میسر کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں