نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ کاشکرہے(ن)لیگ جیت گئی ،مریم نوازکاٹویٹ
  • بریکنگ :- شیروں کومبارک ، مریم نواز
Coronavirus Updates

ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ، ملک اسلم

 ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ، ملک اسلم

دنیا اخبار

افسر اور بلدیاتی اداروں کے نمائندے ملکر کام کریں گے ،خطاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، افسران اور بلدیاتی اداروں کے نمائندے ملکر کام کریں گے ، ان خیالات کا اظہار ملک اسلم نوید نے بحالی کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے ہونے والے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی میئر محمد بلال خان، چیف آفیسر خالقداد گاڑا، ایکسین غلام رسول چوہدری، یو سی چیئر مین اور ممبران بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، اجلاس میں افسران کیلئے نئے بلاک کی منظوری، ترقیاتی کام شروع کرانے ، گٹروں کے ڈھکن، عملہ صفائی کو حفاظتی سامان کی فراہمی، شاپنگ پلازوں کی ریکوری تیز کرنے ، سٹریٹ لائٹس کا نظام بہتر بنانے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دی گئی، بلدیاتی ادارے بحال کرنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، اور یو سی چیئر مین اشرف گجر کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی، جبکہ گٹر میں گر کر مرنے والے دو سینٹری ورکروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں