تحفظ ماحولیات کا ضلعی آفیسر بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
عمران علی پولٹری فارمز کی اجازت کیلئے مبینہ طور پر رقم وصول کرتا تھا،وضاحت پیش نہ کرسکا،اینٹی کرپشن میں مقدمہ کی سفارش ارسال کر دی
سرگودھا(نامہ نگار ) کمشنر سرگودھا نے سنگین نوعیت کے الزامات اور مالی بے ضابطگیوں کے باعث تحفظ ماحولیات کے ضلعی آفیسر عمران علی کو عہدہ سے ہٹا کر سرنڈر کر کے موصوف کے خلاف محکمانہ کاروائی کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن میں مقدمہ کے اندراج کی سفارشات سیکرٹری تحفظ ماحولیات کو ارسال کر دیں، کمشنر کو شکایات موصول ہوئیں کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات عمران علی پولٹری فارمز کی اجازت کیلئے مبینہ طور پر بھاری رقم وصول کرتا ہے ،کئی پولٹری فارمز بغیر رجسٹریشن کے کام کر رہے ہیں، جن کی منتھلیاں وصول کی جاتی ہیں، اس ضمن میں متذکرہ آفیسر سے باز پرس کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کا موقع دیا گیا مگر وہ ضاحت کرنے میں بری طرح ناکام رہا،ن نوعیت کے متذکرہ الزامات ثابت ہونے پر گزشتہ روز کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو سرنڈر کر کے اس کی خدمات واپس صوبائی حکومت کے سپرد کر دیں اور سیکرٹری تحفظ ماحولیات کو صورتحا ل سے آگاہ کرتے ہوئے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی اور اینٹی کرپشن میں مقدمہ کے اندراج کی سفارش کی گئی ہے ۔