ویگنوں میں پابندی کے باوجود گیس سلنڈرز کا استعمال

ویگنوں میں پابندی کے باوجود گیس سلنڈرز کا استعمال

عام کوالٹی کے گیس سلنڈرگاڑیوں کی سیٹوں کے نیچے نصب ہیں

سرگودھا(نامہ نگار ) شہر اور دیگر دیہی علاقوں و تحصیلوں کے درمیان چلنے والی زیادہ تر ویگنوں میں پابندی کے باوجود گیس سلنڈرز استعمال کرنا معمول بنا ہوا ہے ، اس حوالے سے انٹیلی جنس ٹیم نے ڈویژنل و ضلعی حکام کو جاری اسی رپورٹ میں انکشا ف کیا ہے کہ بیشتر مالکان نے گیس سلنڈرگاڑیوں کی سیٹوں کے نیچے نصب کر رکھے ہیں،جو کہ عام کوالٹی کے ہیں،رپورٹ میں مختلف ٹرانسپورٹ گروپوں کے کوائف ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ صورتحال کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں