چینی بوری 11200 میں فروخت،فی کلو قیمت 115روپے
گنے کی امدادی قیمت 300 روپے من ورنہ سپلائی بند،کاشتکاروں کی دھمکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چینی کی بوری کی قیمت 11200 روپے تک جا پہنچی ہے اس طرح فی کلو چینی تھوک میں 112 روپے میں پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے دکانداروں نے چینی کے نرخ 115 روپے تک کردیئے ہیں ، دوسری طرف کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر گنے کی امدادی قیمت 300 روپے من نہ کی گئی تو ہم شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی بند کرکے گڑ کی فروخت شروع کردینگے ، اس وقت بھی مختلف شہروں میں نئے گڑ کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کرنے لگے ہیں ۔