نجی سکولوں میں قانونی ضابطوں کے نفاذ کو یقینی بنانیکا حکم

 نجی سکولوں میں قانونی ضابطوں کے نفاذ کو یقینی بنانیکا حکم

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی،اسسٹنٹ کمشنر کو ٹاسک دیدیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کو نجی سکولوں میں قانونی ضابطوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم ’ تفریح ’ لائبریری کی سہولیات اور بلند کردار سازی کی سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں ۔ سہولیات کے فقدان کا شکار اور اخلاقی اقدار سے عاری سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ، فیسوں میں ہونہار ،قابل ،مستحق طلبہ کو دس فیصد رعایت نہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ، اس موقع پر ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروز جوئیہ ’ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ریاض قدیر بھٹی ’ کنور قربان ’ سردار آصف اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سکولنگ کو فلاحی شعبہ بنایا جائے۔ تعلیم کے بغیر قومی کی ترقی کا تصور ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ نجی ادارے بچوں کی کردار سازی میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔فرقہ واریت پھیلانے والے اداروں کی رجسٹریشن نہ کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں