کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی مخصوص نشستوں پر الیکشن مکمل

 کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی مخصوص نشستوں پر الیکشن مکمل

ذیشان حسین حیدری اور رفیق انجم غوری چھ چھ ووٹ لے کر کامیاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی مخصوص نشست کسان،لیبر اور اقلیتی نشست پر انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا۔ گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر عمر صدیق چوہدری کی نگرانی میں پولنگ عملہ نے دفتر میں صبح 8 بجے تمام تر انتظامات مکمل کر کے ووٹروں کا انتظار کرنے لگے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے دس ووٹرز 12 بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے بعد میں صوبائی وزیر اور عوام دوست گروپ کے 6 ووٹرز اپنے قائدین کی قیادت میں آئے انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ ان سے قبل مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے کونسلروں نے الگ الگ آ کر اپنے ووٹ ڈالے ، الیکشن انتہائی پر امن ہوئے ووٹنگ کا مرحلہ ایک بجے مکمل ہو گیا لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایت پر اعلان چار بجے کے بعد کیا گیا۔ الیکشن نتائج کے مطابق پی ٹی آئی اور عوام دوست گروپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ذیشان حسین حیدری اور رفیق انجم غوری چھ چھ ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں