تجاوزات کیخلاف آپریشن اور اشیاخورونوش کی چیکنگ جاری

تجاوزات کیخلاف آپریشن اور اشیاخورونوش کی چیکنگ جاری

بیکری مالکان کو 25ہزار جرمانہ،گرانفروشی پر مزید 10دکاندار گرفتار

سرگودھا(نامہ نگار )اندرون شہر تجاوزات کے خلاف آپریشن،اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، سی ا و میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے بلاک نمبر2میں واقع معرو ف بیکری مالکان کو دود ھ اضافی قیمت پر فروخت کرنے پر پچیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا،اس 10دوکانداروں کو نرخ نامے مناسب جگہوں پر آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں