نیو فروٹ منڈی میں سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں کا انکشاف، تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

نیو فروٹ منڈی میں سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں کا انکشاف، تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

حکومت نے کاشتکاروں کیلئے احاطہ مختص کیا،مارکیٹ کمیٹی کے افسروں نے ملی بھگت سے خوانچہ فروش بٹھا دئیے ،روزانہ وصولیاں،پارکنگ کی مد میں گھپلے ،کمشنر نے نوٹس لے لیا

سرگودھا(نامہ نگار )مارکیٹ کمیٹی کے افسر وں کی مبینہ ملی بھگت سے نیو فروٹ منڈی میں سنگین نوعیت کی مالی بد عنوانیوں کے انکشاف پر ڈپٹی کمشنر کو تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے ڈویژنل انتظامیہ کو موصول ایک سورس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے نیو فروٹ منڈی 38شمالی میں کاشتکاروں کیلئے احاطہ مختص کر رکھا ہے مگر اس احاطہ میں مارکیٹ کمیٹی کے افسران و ملازمین اور ضلعی انتظامیہ کے بعض ذمہ داران کی ملی بھگت سے خوانچہ فروشوں کو بٹھا رکھا ہے ،جن سے روزانہ کی بنیادپر وصولیاں کی جاتی ہیں جو کہ ریکارڈ میں نہیں، اسی طرح پارکنگ کی مد میں کاشتکاروں کے ریڑھے اور گاڑیوں سے بھی 150روپے سے 300روپے فی کس بھتہ وصول کیا جاتا ہے ہم دو لاکھ روپے مارکیٹ کمیٹی کے ایک ذمہ دار کو ادا کر کے ٹھیکیدار نے وصولیاں پہلے سے ہی شروع کر رکھی ہیں، ضلعی انتظامیہ کا شکایت سیل ہر وقت خالی رہتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں