ملک کسی بھی ہنگامہ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، رضوان مختار رندھاوا

ملک کسی بھی ہنگامہ آرائی کا متحمل  نہیں ہو سکتا ، رضوان مختار رندھاوا

مسلم لیگ ق ضلع خوشاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی ہنگامہ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اس لئے اپوزیشن جماعتیں ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا احتجاج کریں ۔ توڑ پھوڑ سے ریاست کے املاک کو نقصان پہنچانے سے ہمارا ہی نقصان ہو رہا ہے ۔ وہ جوہرآباد میں ق لیگ کے ضلعی آفس میں عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ضلعی صدر چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا کہ ہماری جماعت حکومت کی اتحادی جماعت ضرور ہے مگر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ہمیں بھی تشویش ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں