کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ،ریلیاں،مظاہرے
شاہپورصدر،قائد آباد،کندیاں اور دیگر شہروں میں زبردست احتجاج
شاہپورصدر،قائد آباد،کندیاں (نامہ نگار، نمائند گان دنیا ) کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف شاہپورصدر میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں یومِ سیاہ منایا گیا۔ تفصیلات کے ایم ایس ڈاکٹر ندیم الرسول، ایڈمن میڈم دیبا پرویز سمیت تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ سٹاف نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام واک کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار، چیئر مین رائے عبدالرحمٰن ڈھڈھی ، وائس چیئر مین طارق محمود، چیف آفیسر طارق گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر ، قاری انورمحموداور دیگر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، قائدآباد میں ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خزراں علی نے کی، ریلی اسسٹنٹ کمشنر افس سے الرشید چوک تک نکالی گئی، تحصیلدار محمد سلیم مشرف، نائب تحصیلدار زیارت حسین خان، پیر فیض الحسن گیلانی ، حاجی احمد، تاجروں،طلبا، سیاسی سماجی اور مذہبی مکتب فکر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، کندیاں میں شہریوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کیطرف سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی ٹاؤن کمیٹی کندیاں سے ہوتی ہوئی مین بازار میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی کندیاں چوہدری سعید اصغر نے کی ۔