حادثات میں زخمی ہونیوالی خاتون اور مرد دم توڑ گئے
مزمل،صاحب خاتون موٹر سائیکلوں کے حاد ثات میں زخمی ہو ئے تھے
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب روڈ پر چنگ چی رکشے کیساتھ تصادم میں موٹر سائیکل سوار52سالہ محمد یونس زخمی ہو گیا، ریسکیو سٹاف نے اسے موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، دریں اثنا گزشتہ روز وادی سون کے گاوں مردوال کے قریب2موٹرسا ئیکلو ں کے تصادم میں زخمی ہونیوالاہونیوالادھدڑکارہائشی مزمل دم توڑ گیا، تھل کے گائوں بلند کے قریب کاراور موٹر سائیکل تصادم میں زخمی ہونیوالی 40سالہ صاحب خاتون زوجہ حاکم بھی خالق حقیقی سے جاملیں۔