شعبہ اطفال ضلع میانوالی کے زیراہتمام چلڈرن شو کا انعقاد

شعبہ اطفال ضلع میانوالی کے زیراہتمام چلڈرن شو کا انعقاد

سیرت النبیؐ پرمقابلہ جات ،سیرت کوئز ،محفل نعت اورتقریری مقابلہ

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) شعبہ اطفال ضلع میانوالی کے زیراہتمام چلڈرن شو،سیرت النبیؐ کے حوالے سے مقابلہ جات کا انعقاد ،پروگرام میں سیرت کوئز ، محفل نعت اورتقریری مقابلہ بھی شامل تھے ، دس تا سولہ سال کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا، تقریری مقابلہ کے لئے منصفین کے فرائض طارق محمودخان ،نیئرعباس اورعادل مرادٹیپو نے انجام دیئے ،مقابلہ ء تقریر میں اول پوزیشن حسان علی نے ، دوئم صائم علی اورسوئم احسن عزیز نے حاصل کی ۔منصفین کے فرائض طارق محمود خان ،عادل مراد ٹیپو اور نیئر عباس نے انجام دیئے ۔ محفلِ نعت میں انشال خان ، عمر فاروق ،احسن حامد،صائم اور دو بچیوں کے علاوہ دیگر نے حصہ لیا ۔سیگمنٹ \"مجھے کچھ کہنا ہے \"میں بھی بچوں نے بھرپورشرکت کی اور مختلف آئٹم پیش کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں