اشیائے خور ونوش کی اکثر دکانوں پر ناپ تول میں کمی

 اشیائے خور ونوش کی اکثر دکانوں پر ناپ تول میں کمی

شہر میں سینکڑوں دکانوں کے کنڈے اور باٹ چیک نہیں کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر میں اشیائے خور ونوش فروخت کرنے والی اکثر دکانوں پر ناپ تول میں کمی کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کہتے ہیں کہ محکمہ انڈسٹری پرائس، ویٹ اینڈ میرز نے شہر میں سینکڑوں دکانوں کے کنڈے اور باٹ چیک نہیں کیے ، بلکہ انہیں فیس لے کر کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے دیا ہے ، شہر کی کئی دکانوں سے مرغی، کریانہ، سبزی، فروٹ اور دیگرا شیاء کی خرید کی جائے تو وہ 8 سو سے 9سو گرام تک ہوتی ہے ، اس طرح مہنگائی کے اس دور میں ناپ تول میں کمی کر کے غریب لوگوں کو مزید لوٹا جا رہا ہے ، شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کنڈے اور باٹ پر چیک اینڈ بیلنس کے معاملہ کو بہتر بنایا جائے تا کہ غریب عوام لٹنے سے بچ سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں