2اوباشوں کی محنت کش کے بیٹے سے زیادتی ،ویڈیو وائرل

2اوباشوں کی محنت کش کے بیٹے سے زیادتی ،ویڈیو وائرل

مزمل شاہ اور علی شاہ نے قیصر کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیابرائی سے انکار پر ویڈیو وائرل کر دی،تھانہ واں بھچراں میں مقدمہ درج

واں بھچر اں ( نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ شادیہ کے رہا ئشی دو اوباش نوجوانوں نے محنت کش کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی ۔پولیس تھانہ واں بھچراں نے مقدمہ درج کر لیا ، مزمل شاہ اور علی شاہ نے محلہ ڈھکوانوالا کے قیصر کے ساتھ پستول کے زور پر باری باری زیادتی کی،ویڈیو بنالی اور لڑکے کو دھمکی دی کہ کسی کو اس بارے میں بتایا یا دوبارہ ہمارے بلانے پر نہ آیا تو وڈیو وائرل کر دیں گے ۔ تھانہ وان بھچراں میں درخوا ست دہندہ بچے کے والد کے بقول چار دن قبل میرے بیٹے کو پھر برائی کے لیے بلایا گیا ۔میرے بیٹے کے انکار پر انہوں نے ویڈیو وائرل کر دی متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر تھانہ واں بھچراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں