جو ہر آباد میں کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

جو ہر آباد میں کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

ساجدہ آہیر،حمزہ سالک نے قیادت کی ،کشمیریوں کے حق میں ترانے ،نعرے

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکو مت پنجاب کے احکا ما ت کی روشنی میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی ضلعی انتظا میہ خو شاب کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈ کو اٹر جو ہر آباد میں کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی کا اہتما م کیا گیا ۔ریلی کی قیا دت ایم پی اے ساجدہ آ ہیر اور ڈ پٹی کمشنر خو شاب محمد حمزہ سالک نے کی ۔ریلی میں چیئر مین ضلع کو نسل امیر حیدر سنگھا ،اے ڈی سی (آ ر) نو یداحمد ،اسسٹنٹ کمشنر خو شاب کا مران اشر ف،پا رلیمنٹرین کے نما ئندے ،پا پولیشن ،ہیلتھ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ،سو شل ویلفیئر،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،ایجوکیشن ،انوائر نمنٹ ،سکول کے اسا تذہ ،انجمن تاجران ،سکولوں کے طلبا ء کے علاو ہ مختلف شعبہ ہا ئے زندگی کے لو گوں نے شر کت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائم منسٹر عمران خان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جسکی بدولت انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اُجا گر کیااور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقو ق پر روشنی ڈالی ۔ریلی میں کشمیریوں کے حق میں ترانے بھی بجا ئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں