ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 13 منصوبوں کی منظوری، ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ

ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 13 منصوبوں کی منظوری، ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،سرگودھا میں 96،خوشاب 126،میانوالی 99اور بھکر کی 100سکیموں کے ورک آرڈر ہو چکے ،کام کی رفتار کی ماہانہ رپورٹ بھیجنے کی ہدایت جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت ڈویژنل رابطہ کمیٹی اور ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا مشترکہ اجلاس ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن سمیت تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں چاروں اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22کے تحت منظور کردہ سکیموں پر اب تک کی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے بتایا گیاکہ ضلع سرگودہا میں مختلف محکموں کی 111سکیموں میں سے 96کے ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں ۔ ضلع خوشاب میں 126، میانوالی میں 99 جبکہ ضلع بھکر میں 100 سکیموں کے ورک آرڈر جاری ہوچکے ہیں۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں اے ڈی پی 2021-22 کی سکیموں پر کام کو تیز کرنے اور اس ضمن میں ان منصوبوں پر کام کی رفتار کی ماہانہ رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی بھی ہدایت کی ۔کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 13مختلف منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ان منصوبوں میں لوکل گورنمنٹ کے 9 ’ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 4 سکیمیں شامل ہیں ۔ اجلاس میں بھکر کی 4جبکہ سرگودہا او رمیانوالی کی ایک ایک جار ی سکیم کے تخمینہ جات میں ترمیم کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں