6غیر قانونی رہائشی سکیموں کے دفاتر سر بمہر،تعمیراتی ڈھانچے مسمار

6غیر قانونی رہائشی سکیموں کے دفاتر سر بمہر،تعمیراتی ڈھانچے مسمار

ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم کی ہدایات پر غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف جاری آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں بلامنظوری قائم کی جانیوالی 6 ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سربمہر اور غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا۔ اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کو چیک کیا تو چک نمبر 254 رب کی اراضی پرقائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیم مدینہ ولاز، چک نمبر 258رب میں گرین ٹاؤن اور اضافی آبادی، چک نمبر263رب میں گلشن حبیب، اور اضافی آبادی کو سرکاری طور پر غیر منظور شدہ پایا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے دفاتر کو سربمہر اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی دھوکہ دہی سے بچایا جاسکے ۔ ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ قانون شکنی سے اجتناب کریں اورتمام ترقانونی و محکمانہ تقاضے پورا کرکے ہاؤسنگ سکیموں کے اجراکیلئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگرنقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں