پٹواریوں کی ہڑتال جاری محکمہ مال سے متعلقہ کام ٹھپ

پٹواریوں کی ہڑتال جاری  محکمہ مال سے متعلقہ کام ٹھپ

پنجاب بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہو گئی

شاہ پور صدر(نامہ نگار )محکمہ مال سے متعلقہ تمام کام ٹھپ ہو گئے ،شاہ پور میں بھی انجمن پٹواریاں کے صدر ملک جاوید اقبال کی قیادت میں ہڑتال جاری ہے ، ملک جاوید اقبال ، رانا مشتاق حسین نے بتایا کہ افسران کے پٹواریوں کے ساتھ تذلیل آمیز رویہ کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رکھی جائے گی ،اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار نے نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہڑتال میں شریک نہ ہوں اور اپنا کام جاری رکھیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں