دودھ فروش ریلوے لائن پار کرتے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

دودھ فروش ریلوے لائن پار کرتے  ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

بندیال کا رہائشی شیرفروش محمد اکمل عرف ارشد قدرت آ باد چیک پوسٹ کے قریب ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہو گیا

قائدآباد،جوہرآباد(نمائندگان دُنیا )متوفی موٹر سائیکل پر ملحقہ ڈیرہ جات سے دودھ لے کر واپس آ رہا تھا کہ قدرت آباد چیک پوسٹ کے قریب ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کرموقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے متوفی محمد اکمل کی نعش ضروری کا روائی کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں