کندیاں میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار ،من مانے کرائے وصول

 کندیاں میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ  مار ،من مانے کرائے وصول

کندیاں میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار کندیاں سے راولپنڈی اور لاہور کیلئے من مانے کرائے وصول کئے جانے لگے

کندیاں(نمائندہ دنیا )تفصیلات کے مطابق کندیاں میں ٹرانسپورٹرزسرکاری طور پر طے شدہ کرایہ جات سے زائد من مانے کرائے وصول کررہے ہیں اور اس وقت کندیاں سے راولپنڈی 250 کلومیٹر فاصلے کا کرایہ 800 سے 900 روپے اور کندیاں سے لاہور 340 کلومیٹر فاصلے کا کرایہ 1000 سے 1200 روپے وصول کررہے ہیں جوکہ سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے شہریوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اور وہ من مانیوں میں مصروف ہیں شہریوں نے سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر حکام بالا سے اس امر کا نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں