ضلع خوشاب کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کا تیسرا دن
ضلع خوشاب کے پٹواریوں نے جام پور کے پٹواریوں کے یکجہتی کے اظہار کیلئے تیسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پٹواریوں کا مطالبہ ہے کہ جام پور میں پٹواری وسیم کی خود کشی کی ذمہ داراسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور کلرک کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، یاد رہے کہ جام پور کے پٹواری وسیم نے جام پور انتظامیہ کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی تھی جس پر بھکر اور ملحقہ اضلاع کے پٹواری سراپائے احتجا ج ہیں ۔