محکمہ بہبو دآبادی کے زیر اہتمام خواتین کالج میں فن فیئر،کلچرل فیسٹول

محکمہ بہبو دآبادی کے زیر اہتمام  خواتین کالج میں فن فیئر،کلچرل فیسٹول

محکمہ بہبو دآبادی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج برائے خواتین میں ایک روزہ شاندارفن فیئر،کلچرل فیسٹیول کا انعقادکیا گیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفئر آفیسر ملک طارق محمو داعوان ، پرنسپل کالج میڈم رقیہ اور ضلعی صدر پی ٹی آئی وویمن ونگ عمارہ نیازی کے ہمرا ہ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا ،فیسٹیول میں کالج کی سینکڑوں طالبات اور میانوالی شہر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس فیسٹیو ل کے انعقاد سے خواتین کو ایک مثبت اور تعمیری تفریحی سہولت میسر آئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ میانوالی شہر میں فیملی فوڈ سٹریٹ کے قیا م کیلئے بھی پلا ننگ کر رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کالج میں زیر تعلیم طالبات ہمارا قیمتی سرما یہ اورملک و قوم کا شاندار مستقبل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں