تاجر ازخود تجاوزات ختم کر دیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا،تہمینہ ظہور

تاجر ازخود تجاوزات ختم کر دیں  ورنہ سخت ایکشن ہوگا،تہمینہ ظہور

تاجر ازخود تجاوزات ختم کرکے بھلوال شہر کی تعمیروترقی کیلئے اپنا کرداراداکریں ان خیالات کا اظہارتحصیل ریگولیشن آفیسر بھلوال تہمینہ ظہورنے مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات میں کیا

بھلوال(نمائندہ دنیا ) وفد میں خواجہ ادیب ناصر، توصیف احمد پراچہ، خواجہ بابر شفیق،مرزا محمد اسلم بیگ شریک تھے ٹی آراوتہمینہ ظہورنے کہا ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بازارسکٹر بن کر رہ گئے ہیں اگر تجاوزات تاجرازخودہٹادیں تو اس سے بازاروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجائے گا بصورت دیگرانتظامیہ کوتجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینا پڑے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں