سرگودھا یونیورسٹی میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا

سرگودھا یونیورسٹی میں ذہنی  صحت کا عالمی دن منایا گیا

سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ سائیکالوجی اور کونسلنگ سنٹر کے زیر اہتمام ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اس ضمن میں شعبہ نفسیات اور کونسلنگ سنٹر نے ’’غیر متوازی دنیا میں ذہنی صحت‘‘ اور خواتین میں چھاتی کے کینسر کے متعلق سلسلہ وار لیکچرز اور کیمپ کے ذریعے آگاہی دی گئی۔ ورکشاپ میں نامور نفسیات و ذہنی امراض کے ماہرین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے پہلے روز چیئر پرسن شعبہ نفسیات ڈاکٹر نجمہ اقبال ملک نے دماغی صحت کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر علی ذوالقرنین ، ڈاکٹر محمد امین ،ڈاکٹر رفیق ڈار ،مس فرحہ امانت،ڈاکٹر خواجہ ارشد نے ،ڈاکٹر روبینہ اصغر ،ڈاکٹر گل ناز زاہد، ،ڈاکٹر انیلا مقصود اور ڈاکٹر علی ساجد نے اظہار خیال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں