میلہ منڈی گراؤنڈ میں ریسکیو اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل ٹیسٹ
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایت پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل ٹیسٹ میلہ منڈی گراؤنڈ میں انعقاد کیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فزیکل ٹیسٹ کا مقصد ریسکیورز کی فزیکل فٹنس کو جانچنا ہے ، کسی بھی قسم کی ایمر جنسی سے نبردآزماء ہونے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کا فزیکل فٹ ہونا بہت ضروری ہے تا کہ وہ بلند و بالا عمارتوں سے عوام کو ریسکیو کر سکیں ۔