تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،سامان ضبط کر لیا گیا

 تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،سامان ضبط کر لیا گیا

پختہ تجاوزات مسمار ،عملے ،تجاوز کرنے والوں میں تلخ کلامی ہوتی رہی

سرگودھا(نامہ نگار ) انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ جمعہ کے روز بھی تجاوزات کے خلاف متحرک رہا گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملہ نے مختلف بازاروں میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں تجاوزات کیا گیا سامان اپنے قبضے میں لے لیا، جبکہ پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا، اس موقعہ پر عملہ اور تجاوز کرنے والوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوتی رہی، عملہ انکروچمنٹ نے مچھلی والی گلی، چوڑیاں والی گلی سے بھی تجاوزات ختم کروا دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں