بیشتر مراکز صحت میں علاج معالجہ کی غیر تسلی بخش صورتحال

بیشتر مراکز صحت میں علاج معالجہ کی غیر تسلی بخش صورتحال

علاج معالجہ کی صورتحال بہتر نہ ہونا افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈائریکٹر امپلی منٹیشن اینڈ کوارڈینیشن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے صوبائی حکومت کے مقرر کردہ ‘‘منیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈ ’’کے تحت ضلع کے بیشتر بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجہ کی صورتحال ،مجموعی کارکردگی اور حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی شرح غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بتایا گیاکہ 80فیصد سے زائد بنیادی مراکز صحت میں دستیاب وسائل کے مقابلے میں علاج معالجہ کے معیار کا اوسط تناسب 69فیصد ہے جبکہ مانیٹرنگ کے جدید نظام اور کروڑوں روپے کے فنڈز کی دستیابی کے باوجود ان ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی صورتحال بہتر نہ ہونا ذمہ دار افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،جس پر ہیلتھ اتھارٹی کو عملدرآمد کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقد امات کی ضرورت پر زور دیا اور وجوہات کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں