غیرقانونی قرار ہائوسنگ کالونیوں کے مالکان پریشانی کا شکار

غیرقانونی قرار ہائوسنگ کالونیوں کے مالکان پریشانی کا شکار

قواعد و ضوابط پورے کرنے کیلئے تیار ،کوئی بات نہیں سنتا:مالکان

سرگودھا(نامہ نگار ) ضلع کونسل کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئیں تحصیل سرگودھا کی 72،سلانوالی اور بھلوال کی 5,5جبکہ بھیرہ، ساہی وال اور شاہ پور کی 1,1ہاؤسنگ سکیم کو قانونی دائر ہ کار میں نہ لائے جانے اور اس حوالے سے انتظامیہ کی سر د مہر ی سے ٹاؤن ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کیلئے صورتحال باعث تشویش ہونے لگی ہے مالکان کا کہنا تھا کہ وہ قواعد و ضوابط پورے کرنے کیلئے تیار ہیں مگر سرکاری سطح پر بنائی گئی کمیٹیاں کچھ سننے کو تیار نہیں،جس کی وجہ ا ن ہاؤسنگ سکیموں کی رجسٹریاں بند ہیں اور اربوں کی سرمایہ کاری داؤ پر لگی ہوئی ہے ،کوئی رہنمائی کرنے کو بھی تیار نہیں، ہاؤسنگ سکیموں کی منظوریوں کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے ، اس سلسلہ میں ارباب اختیار کو مر بوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کار ی بڑھے اور حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں