لاپرواہی ، تیز رفتاری پر9ڈرائیورز گاڑیوں سمیت بند

لاپرواہی ، تیز رفتاری پر9ڈرائیورز گاڑیوں سمیت بند

ناصر، نثار، اظہر، عباس، نوید، اعجاز،ارشد دیگر کیخلاف مقدما ت درج

سرگودھا(نامہ نگار) غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری مہنگی پڑ گئی، 9 ڈرائیورز گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے لاہور روڈ 91 جنوبی پر ناکہ بندی کے دوران تیز رفتاری اور غفلت و لا پرواہی کا مظاہرہ کرنیوالے ناصر، محمد نثار، اظہر،محمد عباس، نوید، اعجاز،ارشد، محمد اقبال اور محمد بشیر کو گرفتار کرکے ان کی گاڑیاں بھی تھانوں میں بند کر دیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں