سرگودھا یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ قومی کانفرنس اختتام پذیر

سرگودھا یونیورسٹی کے زیر اہتمام  دو روزہ قومی کانفرنس اختتام پذیر

شعبہ اُردو اور مشرقی زبانیں یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتمام دو روزہ قومی کانفرنس بعنوان فکر اقبال: ماضی ، حال اور مستقبل اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم مظہر تھے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اپنے خصوصی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ اُمت مسلمہ کے تمام سائل کا حل فکر اقبال میں پنہاں ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ فکر اقبال سے مراد ہے کہ کس طرح ہم ماضی سے سبق، حال میں سخت کوشی اور مستقبل کو تابناک بناسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فخر الحسن نوری نے کہا کہ علامہ اقبال ایک آفاقی شاعر ہے اور ان کا کلام ہر زمانے کیلئے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں