پیشہ ور بھکاریوں کے پھر شہر میں ڈیرے,علاقے بانٹ لئے, کنٹرول کرنا ایک چیلنج بن کررہ گیا

پیشہ ور بھکاریوں کے پھر شہر میں ڈیرے,علاقے بانٹ لئے, کنٹرول کرنا ایک چیلنج بن کررہ گیا

ریجن بھر میں گدا گری کے خلاف مہم چند روز بعد ہی ختم ہوگئی، قلع قمع کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی وضع نہ کی گئی، آبادیوں، کمرشل علاقوں سے لاکھوں وصول، اقدامات کا مطالبہ

سرگودھا(نامہ نگار ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں گدا گری کے خلاف مہم چند روز بعد ہی دم توڑ گئی جس کے باعث پیشہ ور بھکاریو ں نے ایک مرتبہ پھر شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے اور انہیں کنٹرول کرنا ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے ،تفصیل کے مطابق گداگر ی کے خاتمہ کیلئے حکومت وقت کی جانب سے بھرپور آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری ہونے پر ابتدائی چند دنوں میں پکڑ دھکڑ اور مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری رہا مگر پیشہ ور بھکاریوں کاقلع قمع کرنے کیلئے کسی قسم کی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی، اور پیشہ ور بھکاریوں کا مستقل طور پر خاتمہ اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ریجن بھر میں بھکاری گینگز نے پھر سے پنجے گاڑھ لئے ہیں، جنہوں نے اپنے علاقے بانٹ رکھے ہیں اور رہائشی آبادیوں کے علاوہ کمرشل علاقے لاکھوں روپے کی وصولیاں کی جاتی ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خاتمہ سے قبل گداگری کے خلاف مہم بے سود ثابت ہو گی، ارباب اختیار فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں