نجی بینک کاعملہ کوڑا کرکٹ کو جلا کر آلودگی پھیلانے لگا

  نجی بینک کاعملہ کوڑا کرکٹ کو جلا کر آلودگی پھیلانے لگا

ڈی سی سرگودھا اور اے سی بھلوال سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ

پھلروان (نمائندہ دنیا )بڑھتی ہوئی سموگ کے موجودہ دور میں فضائی آلودگی میں اضافہ کرنا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ،تفصیل کے مطابق کوڑے کرکٹ کو آگ لگانا معمول بن چکا ہے جوکہ ایک جرم بھی ہے اس سے بچائو کے لیے قومی سطح پر عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے ،علامہ اقبال روڈ پھلروان پر واقع ایک نجی بینک کاعملہ کوڑے کرکٹ اور استعمال شدہ کاغذات کو آگ لگا کر فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ سیکورٹی گارڈ بھی نزدیک ہی کھڑا ہے اگر نیم سرکاری ادارے بھی گورنمنٹ کے قانون کی دھجیاں اڑانے پر تلے ہوئے ہیں تو عام آدمی کیا کرے گا عوام الناس نے پنجاب کے مطلقہ اداروں، ڈی سی سرگودھا اور اے سی بھلوال سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات کا نوٹس لیں اور فضائی آلودگی میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں